مائناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل ‘سیاست کے زیراہتمام میگادوبدوملاقات پروگرام کا کامیاب انعقاد

   

Ferty9 Clinic

ورنگل۔24؍ڈسمبر ( ایم اے نعیم ) جناب شاہد مسعود ریجنل ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن تلنگانہ نے کہا کہ جہیز ایک ناسور ہے جو ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل چکا ہے اس لعنت نے لاکھوں بہنوں اور بیٹیوں کی زندگی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے ان کی معصوم آنکھوں میں بسنے والے رنگین خواب چھین لئے ہیں۔ان کی آرزئوں ،تمنائوں اور حسین زندگی کے سپنوں کا گلا گھونٹ ہے انہیں نا امیدی ،مایوسی اور اندھیروں کی ان گہری وادیوں میں ڈھکیل دیا ہے جہاں سے اجالے کا سفر نا ممکن ہوچکا ہے۔ شاہد مسعود نے آج میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل اور روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام آبنو س فنکشن ہال ورنگل میں منعقدہ گیار و اں میگا دو بدو ملاقات پروگرام میں بہ حیثیت مہمان خصوصی ان خیالات کا اظہار کیا۔جناب ڈاکٹر انیس احمد صدیق صدر میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل نے پروگرام کی صدارت کی۔جناب شاہد مسعود نے مزید کہا کہ اسلام کے حیات ا?فرین پیغام میں جہاں زندگی گزارنے کے تمام امور کو کھول کھول کر بتایا گیا ہے۔ بے جا رسومات سے پرہیز کریں۔جہیز ایک لعنت اور ناسو رہے جس کو معاشرے میں مزید پھیلنے سے روکنا وقت کا تقاضا ہے۔انہوںنے ایک واقع بیان کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں رات دیر گئے شادی میں نوٹوں کی بارش کی جارہی ہے ایک با عقل شخص نے اس طرح کے ماحول کو دیکھ کر خود کشی ہی کرلی۔انہوں نے خواتین سے کہاکہ وہ اپنے گھروں میں نمازوں کی پابندی بجا لائیں۔اپنے بچوں کو بہتر اخلاق سے نوازیں۔ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ عربی اور دینیات کے علم سے آراستہ و پیراستہ کریں۔اعزازی مہمان مفتی محمد زکریا احمد قاسمی اسلامک اسکالر نے کہاکہ اس میں شبہ نہیں ہے کہ جہیز کی موجودہ شکل ایک تباہ کن رسم ہوکر رہہ گئی ہے۔لڑکی کی پیدائش جو بلا شبہ اسلام پیغمبر اسلام ؐ کے تعلیمات کی روشنی میں خوش بختی کی علامت ہے ہم نے اپنے ہاتھوں اسے بد بختی میں بدل دیا ہے۔جہیز یقینا ایک طرح مہذب بھیک ہے جسے رسم و رواج کے نام پر قبول کیا جارہا ہے۔پروفیسر مصطفی نے بھی مخاطب کیا۔ڈاکٹر انیس صدیقی صدر نے کہا کہ میناریٹی انٹلکچول کی جانب سے گزشتہ سات سالوں سے اس پروگرام کو چلایا جارہا ہے۔اس پروگرام کے سبب اب تک 900سے زائد رشتے طئے ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں مختلف اضلاع اور منڈلوں سے بھی لوگ شرکت کئے ہیں۔انہوںنے تمام حاضرین کے شکریہ ادا کیا۔ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر ورنگل نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔مفتی محمد زکریا نے دعا کی۔اس پروگرام میں جنو ارون کرانتی ، جناب ایم اے کلیم ، مسعود مرزا محشر ،عظیمہ بیگم ،جناب خیر الناصرین ،سید احشام ،مرزا ندیم بیگ ، خسر و سلیم ،سید اکبر ،محمد امجد علی ،نصرت جہاں ،محسنہ عارف ،نازنین بیگم ،رخسانہ بیگم آسماں بیگم ،پروین بیگم ،قمر سلطانہ ،طاہرہ ،نجمہ بیگم اور دیگر کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔