مائناریٹی فینانس کارپوریشن اسکیم سے استفادہ کیلئے درخواستیں مطلوب

   

Ferty9 Clinic

گمبھی راوپیٹ ، سرسلہ 3 جنوری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام اندراما میناریٹی مہیلا یوجنا اور ریونت انّا کا سہارا مسکینوں کیلئے اسکیمات کی تحت اہل افراد سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں -اسکیمات کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔ 1۔اندراما میناریٹی مہیلا یوجنا کے تحت اہل اقلتیہ طبقہ (مسلم ، سکھ ، بدھ، جئین، پارسی) سے وابستہ خواتین (بے سہارا ، مطلقہ، بیوہ،یتیم ، تنہا خواتین کو ترجیح دی جائیگی) کیلئے کاروبار کے آغاز کیلئے 50000 پچاس ہزارروپیوں کی مالی امداد فراہم کی جائیگی۔ اس اسکیم سے استفادہ کیلئے اقلیتی طبقہ سے وابستہ آدھا کارڈ اور راشن کارڈ یا فوڈ سیکیوریٹی کارڈ کے حامل افراد جنکی عمر اندرون 21 تا 55 سال ہو (ووٹر کارڈ یا آدھار کارڈ کے مطابق) ، کم از کم پانچویں جماعت تعلیمی قابلیت کے حامل اور سالانہ آمدنی دیہی علاقے کے مستقر کی صورت میں دیڑھ لاکھ سے زائد نہ ہو اور شہری علاقے کی صورت میں 2لاکھ سے زائد نہ ہو اہل قرار دئے جائینگے۔ 2۔ ریونت انّا کا سہارا مسکینوں کیلئے۔ فقیر/دودیکولا/کمزور طبقات سے وابستہ مسلم طبقے کیلئے موپیڈ/ بائیک/ای۔ بائیک کیلئے صد فیصد سبسیڈی پر ایک لاکھ روپئے کی مالی مدد کی فراہمی۔ اس اسکیم سے استفادہ کیلئے فقیر /دودیکولو/ کمزور مسلم طبقہ سے وابستہ ، آدھا کارڈ اور راشن کارڈ یا فوڈ سیکیوریٹی کارڈ کے حامل افراد جنکی عمر اندرون 21 تا 55 سال ہو (ووٹر کارڈ یا آدھار کارڈ کے مطابق)-اہل امیدوار درخواست کے ادخال کیلئے ویب سائیٹ tgobmms.cgg.gov.in کا ملاحظہ کریں۔ درخواست کے ادخال کی تاریخ 5 جنوری 2026 صبح30 :10بجے تا 10 جنوری 2026 رات 59 : 11 بجے تک ہے۔مزید جانکاری کیلئے دفتر محکمہ اقلیتی بہبود ، راجنا سرسلہ یا فون نمبر 9949910328 پر رابطہ کریں۔ نوٹ : پچھلے پانچ سالوں میں میناریٹی فینانس کارپوریشن کے کسی اسکیم سے استفادہ نہ کرنے والے افراد اہل قرار دئے جائینگے۔