یانگون ۔ مائنمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کرسٹین شرانر برگنر کو ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ عالمی ادارے کی خصوصی سفیر شرانر برگنر نے اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ مائنمار فوج ان کا خیرمقدم کرنے کیلئے تیار نہیں حالانکہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی شرانر برگنر اس وقت ایشیا کے دورے پر ہیں۔ وہ تھائی لینڈ کے بعد چین جائیں گی۔
