مائنمار میں تازہ تشدد کے بعد ہندوستان میں پناہ گزین داخل

   

ایزال: مائنمار سے سینکڑوں افراد گزشتہ چند دنوں میں ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ پڑوسی ملک کے چن اسٹیٹ میں تازہ تشدد پھوٹ پڑا جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مقامی ولیج کونسل کے صدر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مائنمار سے سینکڑوں افراد اتوار سے میزورم کی سرحد کو عبور کرتے ہوئے ہندوستان میں پناہ کے لیے داخل ہوررہے ہیں۔ تازہ تشدد مقامی گائوں کے خلاف آرمی کی کارروائی سے شروع ہوا۔