نیپیداؤ ۔ مائنمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین کی حمایت کرنے والے 3 نسلی مسلح گروہوں نے صوبہ شان میں ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے۔ مائنمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی ، تانگ نیشنل لبریشن آرمی اور آراکان آرمی سے منسلک افراد نے صبح کے وقت صوبے کے ضلع لیشیو کے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران کم ازکم 14 پولیس ملازمین ہو گئے ہیں اور 2 لا پتا ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس حملے کے بعد مائنمار فوج نے لاشیو کے قریب 2 دیہات پر جوابی حملہ کیا اور کم از کم 300 شہری اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔