آگرہ ۔ اترپردیش کے آگرہ میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس کانسٹبل سونو چودھری کو مائننگ مافیا نے ٹریکٹر سے روندڈالا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ غیر قانونی کانکنی کا ملزم ٹریکٹر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا اسی دوران کانسٹبل نے ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی ۔ ڈرائیور نے پولیس کانسٹبل پر ٹریکٹر چڑھا دیا ۔
