مائگرینٹ لیبرس میں چاول ورقم کی تقسیم

   

شمس آباد 19 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 5 میں کونسلر محترمہ مسرت جہاں نے مائگرینٹ لیبرس میں فی کس 12 کیلو چاول اور 500 روپئے تقسیم کئے۔ اس موقع پر محترمہ مسرت جہاں نے بتایا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن میں سفید راشن کارڈ گیرندوں کو 12 کیلو چاول اور 1500 روپئے اور مائگرینٹ لیبرس میں 12 کیلو چاول اور 500 روپئے دیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کا یہ اقدام غریب عوام کے لئے ایک نعمت بن گیا ہے۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن میں گھروں میں ہی رہیں اور اپنی حفاظت آپ خود کریں۔ ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔