مائیلاردیوپلی ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مائیلاردیوپلی میں پولیس نے ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر اس کی نعش کو ریلوے ٹریک کے قریب جلا دیا گیا ۔ پولیس نے اس کی شناخت اجیت کی حیثیت سے کرلی ہے ۔ جو ریاست بہار سے تعلق رکھتا تھا ۔ پولیس مائیلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔