حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مائیلاردیوپلی میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں ایک پلاسٹک گودام مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس مائیلاردیوپلی نے مقام حادثہ پہونچکر فوری آتش فرو عملہ کو طلب کرلیا ۔ پلاسٹک گودام میں لگی آگ کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔لاک ڈاؤن ونے کے سبب گودام میں نگرانکار چوکیدار کے علاوہ کوئی نہیں تھا ۔ جس نے پولیس کو اطلاع دی پولیس 8 منٹ میں پہونچ گئی اور مقامی عوام کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر اشوک چکراورتی نے بتایا کہگودام کے سوا کوئی اور نقصان نہیں ہوا جبکہ قریب میں پیرول بنک اور پولٹری کی تقریباً 40 گاڑیاں پارک تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 4 تا 5 لاکھ روپیوں کے نقصان کے اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔