حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ مائیلار دیوپلی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی جہاں ایک شخص نے اپنے حقیقی باپ اور رشتہ دار پر حملہ کرتے ہوئے ان کا قتل کردیا ۔ قتل کی اس سنگین واردات سے علاقہ میں دہشت پیدا ہوگئی ۔ باپ اور رشتہ دار کے ساتھ مار پیٹ کے مناطر کو علاقہ کی عوام تماشائی بن کر دیکھ رہے تھے اور کسی نے انہیں بچانے کی بھی کوشش نہیں کی جب کہ اس واقعہ کی منظر کشی کی گئی جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ پولیس مائیلار دیوپلی ذرائع کے مطابق راکیش کے حملہ میں اس کا باپ 55 سالہ لکشمی نارائنا اور 60 سالہ اس کا رشتہ دار سرینواس ہلاک ہوگیا ۔ لکشمی نارائنا برسر موقع اور سرینواس علاج کے دوران ہلاک ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لکشمی نارائنا شراب کے نشہ کا عادی تھی ۔ جو کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ اس کی اس حرکت سے افراد خاندان تنگ آچکے تھے ۔ گذشتہ روز اس نے مکان فروخت کرنے کا اعلان کیا اور مکان کی قیمت سے 20 لاکھ روپئے دینے کے لیے بیوی پر دباؤ ڈال رہا تھا لیکن اس کی بیوی نے اس سے انکار کردیا تھا اس بات پر برہم لکشمی نارائنا نے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرنا شروع کردیا اور بچاؤ کرنے والے بیٹے راکیش پر بھی حملہ کردیا۔ع