حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز)راجندر نگر سرکل مائیلار دیو پلی علاقہ میں واقع روی فوڈ کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آتشزدگی کے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی کیونکہ اس گودام کے قریب ایک پٹرول پمپ واقع ہے۔ فائر انجن عملہ کو جائے حادثہ پر طلب کیا گیا اور فوری آگ پر قابو پالیا گیا۔