مائیلار دیو پلی میں کارڈن سرچ، پانچ مشتبہ افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) کارڈن سرچ آپریشن کا مقصد عوام میں اعتماد کو بحال کرنا اور عوامی مسائل سے آگہی حاصل کرنا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد مسٹر پرکاش ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں پولیس کی بھاری جمعیت کیساتھ مائیلار دیوپلی حدود میں موہن البٹی نگر علاقہ میں کارڈن سرچ آپریشن منعقد کیا ۔ اس موقع پر پولیس نے ان علاقوں میں 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ موٹر سیکلوں اور4 آٹو رکشا کو خاطر خواہ دستاویزات نہ ہونے کے سبب ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروںکی تنصیب کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ علاقوں میں غیر سماجی عناصر کی موجودگی اور مجرمانہ سرگرمیوں سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں سے راحت فراہم کرنے میں کارڈن سرچ آپریشن بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں۔