حیدرآباد: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے اوبلاپورم غیر قانونی مائیننگ کیس سے راحت دینے کی اپیل کی ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ سی بی آئی نے انہیں غلط انداز میں ماخوذ کیا ہے۔ غیر قانونی مائننگ کا معاملہ سابق وزیر کرناٹک جی جناردھن ریڈی سے متعلق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام فائلوں میں میں نے قانونی طریقہ سے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ ایک دہا قبل اننت پور میں او ایم سی کمپنی کو مائننگ لیز کے الاٹمنٹ میں کوئی خامی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی کی جانب سے دائر کردہ دونوں چارج شیٹ میں ان کا تذکرہ نہیں ہے۔ سی بی آئی نے ضمنی چارج شیٹ میں انہیں قصوروار ٹھہرایا ہے ۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے مائیننگ کے علاوہ ڈالمیا سمنٹس ، پینا سمنٹس اور انڈو ٹیک زون مقدمات میں بھی سبیتا اندرا ریڈی کو ماخوذ کیا ہے۔