مائینڈ مینجمنٹ پر لکچر

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مائینڈ مینجمنٹ پر اتھاریٹی سمجھے جانے والے سوامی مکندا نندا حیدرآباد میں ایک لکچر دیں گے جو معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا ۔ ’ تناؤ سے پاک اور خوشگوار زندگی کس طرح گذاری جاسکتی ہے ‘ کے موضوع پر 7 مارچ کو صبح 8 تا 9-30 بجے کمس ہاسپٹل میں لکچر دینگے اور اسی دن وہ شام 6 بجے ویشویشوریہ بھون انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس بلڈنگ خیریت آباد میں مائینڈ مینجمنٹ کیلئے ٹکنالوجی پر بھی مخاطب کرینگے ۔۔