نیویارک : مائیکرو سافٹ نے چار سال بعد ایک بار پھر اسمارٹ فون بنانا شروع کر دیے ہیں۔مائیکروسافٹ نے بدھ کو اپنے نئے موبائل فون ‘سرفیس ڈیوو’ کے لیے آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں۔ اس موبائل فون میں دو اسکرینز ہیں جب کہ اس میں آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ہے۔اس موبائل فون کی قیمت 1399 ڈالرز ہے جب کہ مائیکروسافٹ اس کی ترسیل رواں برس ستمبر سے شروع کرے گی۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق یہ انتہائی مہنگا موبائل فون اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاکہ متاثرین اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔تاہم یہ موبائل فون ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی صورتِ حال اچھی نہیں ہے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مائیکروسافٹ کمپنی اپنی نئی موبائل ڈیوائس کو دیگر موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ کار آمد قرار دے رہی ہے۔