مائیکروسافٹ کی 50ویں سالگرہ تقریبملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج

   

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج اس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ اے آئی (AI) کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے AI اسسٹنٹ”Copilot” سے متعلق نئی اپڈیٹس اور مستقبل کے وڑن پر بات کر رہے تھے۔تقریب کے دوران کچھ ملازمین نے احتجاج کیا اور اس موقع پر مائیکروسافٹ میں کام کرنے والی ایک خاتون ابتہال ابوسعید نے اسٹیج کے قریب آکر کہا کہ “مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم کہتے ہو کہ تم اے آئی (AI) کو بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہو لیکن مائیکروسافٹ اسرائیلی فوج کو AI ہتھیار فراہم کر رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہوچکے ہیں اور مائیکروسافٹ ہمارے خطے میں اس نسل کشی کو تقویت دے رہا ہے۔