مائیکرو سافٹ نے حیدرآباد میں 15 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا کیا فیصلہ

   

پونے ، ممبئی ، چینائی کے بعد حیدرآباد میں قائم ہوگا سب سے بڑا ڈاٹا سنٹر ،کے ٹی آر کا اظہار مسرت
حیدرآباد :7 مارچ ( سیاست نیوز) مشہور ٹکنالوجی ادارہ مائیکرو سافٹ نے تقریباً 15 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ حیدرآباد میں سب سے بڑا ڈاٹا سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیا سنٹر ہندوستان میں موجود پونے ، ممبئی ، چینائی شہروں میں موجود سنٹرس کے علاوہ اضافی سنٹر کی خدمات فراہم کرے گا ۔ ادارہ مائیکرو سافٹ نے کلاؤڈ ، اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل اکنامی کسٹمرس کی خدمات کیلئے خصوصی حکمت عملی کے ساتھ اس ڈاٹا سنٹر کا قیام عمل میں لارہا ہے ۔ مائیکرو سافٹ پورٹ فولیو میں موجود کلاوڈ ، ڈاٹا سولیوشنس ، آرٹیفیشل ، انٹلی جنس ، پروڈیکٹویٹی ٹولز ،کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ میں خدمات فراہم کرے گا ۔ تجارتی ادارو ں ، اسٹارٹپس ڈیولپرس ، تعلیم اور سرکاری اداروں کو یہ خدمات دستیاب ہوگی ۔ مائیکرو سافٹ ڈاٹا سنٹرس کی وجہ سے ملک میں 15 لاکھ ملازمتیں فراہم ہونے کا ایک اسٹیڈی کے ذریعہ پتہ چلا ہے ۔ اس کے علاوہ 169000 مزید نئی ملازمتیں فراہم ہوئی ہیں ۔ مرکزی وزیر اسکیل ڈیولپمنٹ راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ عوام اور تاجرین میں پائے جانے والے ڈسپلین اور کام کے تئیں پائی جانے والی دلچسپی کی وجہ سے ہندوستان دنیا میں ایک ڈیجیٹل لیڈر کے طور ابھر رہا ہے ۔ مائیکرو سافٹ ڈاٹا سنٹر سے ڈیجیٹل اکنامی میں مسابقت بڑے گی ۔ تمام صنعتی شعبوں میں کلووڈ کلیدی رول ادا کرے گا ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے حیدرآباد کو ڈاٹا سنٹر کیلئے انتخاب کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو آنے والی سب سے بڑی ایف ڈی آئی ہوگی ۔ مائیکرو سافٹ اور ریاست تلنگانہ کی ایک طویل تاریخ ہے اور حیدرآباد میں سب سے بڑا ڈاٹا سنٹر کھولنے پر خوشی ہے ۔ تلنگانہ اور مائیکرو سافٹ کے درمیان تعلقات بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ تلنگانہ حکومت کے تعاون پرمائیکرو سافٹ انڈیا کے صدر اننت مہیشوری نے ستائش کی ۔ ن