مائیکرو سافٹ کا انسانی ہولو گرام کسی بھی زبان میں بات کرنے کا اہل

   

Ferty9 Clinic

نیویارک 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مائیکرو سافٹ نے ایک قد آدم مکسڈ ریالٹی انسانی ہولوگرام تیار کیا ہے جو کسی بھی زبان میں بات کرسکتا ہے ۔ اس کا جب مظاہرہ کیا تو مائیروسافٹ کی ایگزیکیٹیو جولیا وائیٹ کے ہولوگرام نے ایک انگریزی تقریر جاپانی زبان میں سنائی ۔ مائیکروسافٹ نے انکشاف کیا کہ اس ہولوگرام نے پہلے اس تقریر کو جاپانی زبان میں ترجمہ کیا اور پھر اس کے مواد کو استعمال کرتے ہوئے اسے سنادیا ۔ اس ہولوگرام کا لہجہ اور انداز بھی جولیا وائیٹ جیسا ہی تھا ۔