حیدرآباد۔ کورونا وائرس کے باعث ڈیجیٹل شعبہ میں تیزی سے ترقی اور تبدیلی ہوئی ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی۔ سافٹ ویر کی بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ کی جانب سے آئندہ پانچ برسوں میں 500 ملین سے زیادہ نئے اپلیکیشنس تیار کرنے کی توقع ہے۔ اس وباء کے دوران ہر ایک تجارتی تنظیم نے ٹکنالوجی کا بھرپور سہارا لیا۔ اس پس منظر میں دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ اپلیکیشنس کے تیار ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ مائیکرو سافٹ انڈیا کے چیف آپریٹنگ آفیسر راجیو سودھی نے ورچول راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران بتایا کہ اپلیکیشنس کی اکثریت’ لو کوڈ پلیٹ فارم ‘ پر تیار کئے جانے کی توقع ہے۔