مائیکل کوریلا امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ نامزد

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل کْوریلا کو امریکی فوج کی مرکزی کمان کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز پینٹاگون نے اس خبر کی تصدیق کر دی۔ اگر ملکی سینیٹ کوْریلا کے نام کی منظوری دیتی ہے، تو وہ وہ جنرل میکینزی کی جگہ سنٹرل کمانڈ کی سربراہی سنبھالیں گے۔ جنرل کْوریلا مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کی کمان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کوسووو، افغانستان اور عراق میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سن 2005 میں وہ عراقی شہر موصل میں گولی لگنے سے شدید زخمی بھی ہو گئے تھے۔