مائیکل کی ضمانت پر عدالتی فیصلہ محفوظ

   

نئی دہلی ۔13 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج کرسچن مائیکل کی ضمانت عرضی پر اپنا حکمنامہ 16فبروری تک محفوظ کردیا ۔ مائیکل کو 3600 کروڑ روپئے کی آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں مبینہ اسکام کے سلسلے میں گرفتار کیاگیا ہے ۔ خصوصی جج اروند کمار نے فریقوں کو 15 فبروری تک اس کیس میں اپنے مختصر تحریری دلائل داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی نے مائیکل کی عرضی کی مخالفت میں کہاکہ عدالت پہلے ہی اس کیس میں چارج شیٹ کا نوٹ لے چکی ہے اور ملزم اس مرحلہ پر ضمانت طلب نہیں کرسکتا ۔ مائیکل کو دوبئی سے حوالگی ملزمین معاہدہ تک لایا گیا ہے ۔