مائیگرنٹس ورکرس کی واپسی کے لیے 40ٹرینیں تیار

   

Ferty9 Clinic

18خصوصی ٹرینوں سے 2500 مزدوروں کی منتقلی
حیدرآباد۔/8مئی، ( سیاست نیوز)سائبرآباد کمشنر نے تلنگانہ میں پھنسے ہوئے مائیگرنٹ ورکرس سے اپنے مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔مہاراشٹرا ٹرین حادثہ کے بعد چوکس سائبرآباد پولیس نے مزدوروں کے گتہ داروں اور کنسٹرکشن کمپنیوں اور دیگر متعلقہ کمپنیوں کو پابند کردیا ہے کہ وہ مزدوروں کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں۔ کمشنر پولیس نے آج جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں مزدوروں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کی جلدی اور عجلت سے کام نہ لیں ۔ حکومت تلنگانہ نے مزدوروں کو اپنے آبائی ریاست روانہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس جانب اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ تاحال 18 خصوصی ٹرینوں کے ذڑیعہ 25 ہزار مزدوروں کو روانہ کیا گیا ہے اور مزید 40 ٹرینوں کو تیار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں کو عوام جانا چاہتے ہیں ان ریاستوں سے تلنگانہ حکومت کو جواب حاصل ہونے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں اور متعلقہ ریاستوں کی حکومتوں کی اجازت اور منظوری کے بعد ہی تلنگانہ سے ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ مزدوروں کا رجسٹریشن ہوچکا ہے اور تمام کو اپنے اپنے مقامات پر سہولیات کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزدوروںسے درخواست کی کہ وہ اس وقت تک جلدی نہ کریں ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے دو مرتبہ 12 کیلو چاول اور اجناس کی تقسیم عمل میں لائی جاچکی ہے اور ان گتہ داروں اور متعلقہ کمپنیوں اور اداروں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ مزدوروں کا خیال رکھیں۔