مائیگرنٹس کے بس،ٹرین کرایہ پر ریاستیں موقف واضح کریں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 5مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے تارکین مزدوروں سے ٹرین۔بس کا کرایہ وصول کرنے کی تنقید کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ ریاستی حکومتوں کو اس پر اپنی صورتحال واضح کرنی چاہئے ۔محترمہ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اگر ریاستی حکومتیں تارکین مزدوروں کا ٹرین۔بس کا کرایہ ادا کرنے میں آناکانی کرتی ہیں تو بی ایس پی اس کا انتظام کرے گی۔ بی ایس پی اپنے اہل ساتھیوں کی مدد سے تارکین مزدوروں کا کرایہ ادا کرے گی۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایسی حالت میں بی ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومتیں تارکین مزدوروں کا کرایہ ادا کرنے میں آناکانتی کرتی ہیں تو پھر بی ایس پی، اپنے اہل لوگوں سے مدد لیکر ان کے بھیجنے کا انتظام کرنے میں تھوڑی مدد ضرور کرے گی۔محترمہ مایاوتی نے کہاکہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں تارکین مزدوروں کو ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے بھیجنے کے لئے ، ان سے کرایہ وصول کررہی ہیں۔ تمام حکومتیں یہ واضح کریں کہ انہیں بھیجنے کے لئے کرایہ نہیں دے پائیں گی۔ بی ایس پی کی یہ مانگ ہے ۔