مائیگرنٹ ورکرس بہار واپس مگر کام سے محرومی

   

Ferty9 Clinic

گزشتہ سال کے مقابل مزدور اپنے وطن پہنچ گئے لیکن روزی روٹی کی فکر برقرار
پٹنہ : ملک کے تقریباً تمام حصوں میں کوویڈ کیسوں کی تعداد میں حالیہ تیزی کے بعد بہار کے باہر مقیم لوگ جن میں زیادہ تر مزدور پیشہ افراد شامل ہیں، اپنی آبائی ریاست کو واپس ہورہے ہیں۔ عالمی وبا کی دوسری لہر نے ہندوستان میں دوبارہ خوف و ہراس پیدا کردیا ہے۔ ریلوے نے خصوصی ٹرینیں چلاتے ہوئے مائیگرنٹ ورکرس کی واپسی کو یقینی بنایا ہے۔ یہ ورکرس اپنے وطن کو پہنچ گئے لیکن اب انہیں اس بات کی فکر ہیکہ روزی روٹی کیلئے کام کہاں سے حاصل کریں۔ بعض کاشتکاری کے بارے میں سوچ رہے ہیں جبکہ دیگر لوگ کنٹراکٹ پر مزدوری اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ بہار کے ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے پڑوسی علاقوں میں سینکڑوں لوگ دیگر ریاستوں سے واپس پہنچ چکے ہیں ۔ ایک مائیگرنٹ ورکر نے بتایا کہ اس کے گاؤں میں درجنوں لوگ واپس آئے ہیں اور سب کو اب یہی فکرمندی ہیکہ معاش کا انتظام کس طرح کیا جائے۔