مائیگرنٹ ورکرس کی واپسی جاری

   

حیدرآباد۔ گذشہ سال کے ریاست گیر لاک ڈاون کے اثرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مائیگرنٹ ورکرس ریاست سے واپسی اختیار کر رہے ہیں۔ ان ورکرس کو اندیشہ ہے کہ ریاست میں اس سال بھی لاک ڈاون ہوسکتا ہے اسی لئے وہ مختلف ذرائع حمل و نقل اختیار کرتے ہوئے اپنے آبائی مقامات کو واپسی کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ٹرینوں اور بسوں کے علاوہ دیگر ذرائع سے یومیہ لاکھوں مائیگرنٹ ورکرس کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔