مائیگرنٹ ورکرس کی 1,483 ٹرینس یوپی پہونچیں : حکام

   

لکھنو 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں اب تک جملہ 1,483 ٹرینیں مائیگرنٹ ورکرس کو لے کر پہونچ چکی ہیںاور آ:ندہ وقتوں میں یہ تعداد 1,557 تک پہونچنے والی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و انفارمیشن اوانیش کمار اوستھی نے میڈیا کو بتایا کہ مختلف ذرائع حمل و نقل اختیار کرتے ہوئے تقریبا 28 لاکھ مائیگرنٹ ورکرس ریاست میں پہونچ چکے ہیں۔ آئندہ دنوں میں مائیگرنٹ ورکرس کو لانے والی ٹرینوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے والا ہے ۔