٭ مدراس ہائیکورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے کورونا وائرس کی وباء کے درمیان مائیگرینٹ ورکرس کی مدد کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے ۔ مدراس ہائیکورٹ نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ میڈیا میں گزشتہ ایک ماہ سے مائیگرینٹ ورکرس کی انتہائی قابل رحم حالت دیکھنے کے بعد کوئی بھی اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں پاسکتا ۔ عدالت نے کہا کہ یہ کچھ اور نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے ۔