جدہ : ( عارف قریشی ) مائی رون ہومز My Ron Homes کے نائب صدر مسٹر عاصم خان کے اعزاز میں انجنیئر اعجاز احمد خان نے 3جنوری 2024 کو جدہ کی ایک رسٹورنٹ میں این آر آئیز کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں عاصم خان نائب صدر بلڈرس اینڈ ڈیولپرس نے حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ کے تعلق سے بہت ہی اہم معلومات فراہم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت میں کسی کو بھی اپنی زمین یا فلیٹ فروخت نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ آنے والے دور میں زمین اور فلیٹس کے دام کافی بلندیوں پر پہنچنے والے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے این آر ایز بغیر کسی معلومات کے زمین یا فلیٹ میں اپنی محنت سے کمائی ہوئی دولت لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو نقصان ہوتاہے ۔ انہوں نے این آر آئیز کو مشورہ دیا کہ رئیل اسٹیٹ میں اپنا سرمایہ لگانے سے قبل اس تعلق سے اچھی طرح معلومات حاصل کریں پھر جب آپ مطمئن ہوں تب ہی اپنا سرمایہ لگائیں ۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں صدر بزم عثمانیہ جدہ عارف قریشی ، عبدالسلام اردو اکیڈیمی جدہ ، خالد مدنی اور دیگر نے شرکت کی ۔