مائی ہوم گروپ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ، مائی ہوم گروپ کی جانب سے ملک میں ایک بہت بڑے آئی ٹی پارک کی تعمیر کا منصوبہ ہے جو کوکہ پیٹ کے نیو پولس علاقہ میں 75 ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گا ۔ یہ حیدرآباد میں اس طرح کا بہت بڑا پارک ہوگا ۔ جسے موافق ماحولیات پری فیبریکشین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا ۔ اس میں توقع ہے کہ 16 تا 25 ملین مربع فیٹ کام کی جگہ پیدا ہوگی اور یہ کئی کمپنیوں کے لیے کشش کا باعث ہوگا جس سے روزگار کے کافی مواقع اور بڑی تعداد میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اس گروپ نے اب تک زائد از 25 پراجکٹس مکمل کئے ہیں جو 35 ملین مربع فیٹ سے زیادہ پر محیط ہیں اور کوئی دس ہزار کسٹمرس کو مکانات حوالہ کئے ہیں ۔