انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔بائی برت میں اجتماعی افتتاحی تقریب میں ایک بیان دیتے ہوئے اردغان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے عالمی توازن کو بگاڑ دیا ہے، فیکٹریاں مہینوں تک بندر ہیں اور کئی جگہوں پر پیداوار رک گئی۔یہ بتاتے ہوئے کہ ترقی یافتہ ممالک میںبھی صورتحال کافی بری تھی اردغان نے کہا،”ہم پرامن طریقے سے اس عمل سے بچ گئے۔ ہم نے اپنے کسی بھی فرد کو لاوارث نہیں چھوڑا، جب وبا کا بحران ختم ہوا، اس بار بحیرہ اسود میں ہمارے پڑوسیوں (روس-یوکرین) میں جنگ چھڑ گئی۔ کل ہم نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی میزبانی کی ہے اورروسی صدر پوتن سے ہم انشااللہ اگست میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ترکیہ کو ڈیڑھ سال سے جاری جنگ کے منفی اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایردوان نے کہا، “تاہم ہمارے اردگرد ہونے والے واقعات کا ترک معیشت پر اثر پڑے گا۔ 6 فروری کے زلزلوں سے ہمارے ملک کو 104 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ہم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔”
