مابعد انتخابات تشدد میں 8 ترنمول کانگریس کارکن ہلاک

,

   

ممتاز سماجی مصلح ایشور چندر وِدیا ساگر کے بالائی مجسمہ کی نقاب کشائی ، ممتا بنرجی کا خطاب

کولکتہ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے منگل کو یہاں کے مقامی کالج میں 19 ویں صدی کے ممتاز سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کے نیم بالائی مجسمہ کی تنصیب کی بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے گمشتہ ماہ یہاں منعقدہ روڈ شو کے دوران اس عظیم مصلح کے بالائی مجسمہ کو توڑ پھوڑ کا ن شانہ بنایا گیا تھا۔ ممتا بنرجی نے اس کالج کے بالاحصار پر ایشور چندر ودیا ساگر کے 85 فٹ بلند انتہائی چمکدار صاف و شفاف فائبر مجسمہ کی نقاب کشائی بھی انجام دی۔ ہرے اسکول کے قریب نیم بالائی مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد اس کو ودیاساگر کالج منتقل کیا گیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں مابعد انتخابات تشدد میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 8 کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔ دیگر 2 بی جے پی کے حامی تھے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ہر موت افسوسناک ہے، چیف سیکریٹری سے میں کہوں گی کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے تمام 10 متوفیوں کے خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے۔