ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری ناگزیر

   

مقررہ نشانہ کی تکمیل کیلئے منتخب نمائندوں سے تعاون حاصل کرنے عہدیدارو ں کو کلکٹر کی ہدایت

نظام آباد:6 ؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج ڈی ایف او وکاس مینا کے ہمراہ حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ونا مہااتسوم (جنگل کا تہوار)پروگرام کے تحت شجرکاری کے نشانوں کو پورے کرنے عہدیداروں پر زور دیا ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ سال 24 کے سیزن میں مختلف محکمہ جات کو نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔لہذا اس کی تکمیل کے لیے ہر شخص اپنی جانب سے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی بارش کا آغاز ہو چکا ہے لہذا پودوں کی شجرکاری میں دلچسپی دکھانے کی اور مقررہ وقت پر اس کی تکمیل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی شجرکاری کے لیے اراضیات کا انتخاب کرنے کی اور شجر کاری کے بعد پودوں کی جیو ٹاکنگ کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔سڑکوں کے دونوں جانب خالی جگہوں پر تالابوں اور نالوں کے کٹوں پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کریں اور اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ آئندہ تین ہفتوں میں ان کاموں کو مکمل کریں ونا مہااتسوم پروگرام ہر روز رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور اس کو آن لائن کرنے کی سرسبز شاداب ماحولیات میں آلودگی خاتمے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ شجرکاری پروگرام میں ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ قانون ساز کونسل کے اراکین کا تعاون حاصل کرنے کی اور منڈل سپیشل آفیسر میونسپل کے علاقے میں ارکان بلدیہ کا تعاون حاصل کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر ،میونسپل کمشنر مندا مکرند اکے علاوہ دیگر عہدیداروبھی موجود تھے۔