اقوام متحدہ، 21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹینو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماحولیات میں تبدیلی عالمی امن کے خلاف نیا خطرہ ہے اور ماحولیات میں بہتری کے لئے فوری اقدام کئے جانے کی ضرورت ہے ۔امریکہ کے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 21 ستمبر کو ورلڈ پیس ڈے کے موقع پر منعقد سالانہ امن اجلاس کے دوران مسٹر گوٹیرس نے کہا کہ ‘‘ماحولیاتی ایمرجنسی آج امن کے لئے نیا چیلنج ہے جو ہماری سلامتی، ذریعہ معاش اور زندگی کے لئے بڑا خطرہ ہے ‘‘۔تقریبا 700 اسکول کے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کے د وران انہوں نے کہا کہ ‘‘امن کا مطلب صرف لوگوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب لوگوں اور زمین کے درمیان ہے ۔ ہم نے فطرت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔
