ماحولیاتی تبدیلی پر چیوننگ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

   

Ferty9 Clinic

بہترین ٹیم کے انتخاب کیلئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پروگرام
حیدرآباد۔/18 مارچ، ( پریس نوٹ ) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر حیدرآباد نے ’’ ماحولیاتی تبدیلی ‘‘ کے موضوع پر 30 کالج طلبہ کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا سینٹ جوزف ڈگری اینڈ پوسٹ گریجویٹ کالج پر اہتمام کیا ہے جو دونوں تلگو ریاستوں کے لئیاس سال کی تقاریب کا ایک حصہ ہے ۔یہ کانفرنس نومبر 2020 کے دوران گلاسگو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس سے قبل منعقد کی جارہی ہے۔ برطانوی حکومت کے طلبہ اسکالر شپ پروگرام چیوننگ سے فارغ التحصیل مشیر توانائی تھیلوتھم ریڈی کونالو اور پدماجہ کارنم زرعی ماحولیاتی ماہر اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنراینڈریر فلیمنگ چیوننگ تحفظات و ماحولیات کے زیر عنوان اس پروگرام کی قیادت کررہے ہیں۔ دو مختلف ٹیموں کی کارکردگی پر فیصلہ کریں گے اور بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں حصہ لینے والے طلبہ بورڈ کے ترجیحی تین موضوعات توانائی، زیر زمین پانی کی سطح میں کمی اور ماحولیات پراس کے اثرات ، تدارک کے اقدامات اور مواصلات پر توجہ مرکوز کریں گے۔