ماحولیاتی تحفظ کی خاطر پرندوں کی فوٹو گرافی کرتا ہوں : فوٹوگرافر

   

ریاض : سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر اور آرٹسٹ علی احمد علی ابو القاسم نے فوٹو گرافی کے آرٹسٹک ماڈل پیش کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے اپنی فوٹو گرافی میں جازان کے ماحول اور مملکت کے علاقوں میں انسانی زندگی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اس کا کہنا ہے کہ میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے فوٹو گرافی کرتا ہوں اور پرندے میری فوٹو گرافی کا سب سے اہم موضوع ہیں۔ اس نے کہا کہ جانوروں اور پرندوں کی فوٹو گرافی کے شعبے میں میری پیشہ ورانہ مہارت کا مقصد معاشرے میں ان کی قدر بڑھانا، انہیں تحفظ فراہم کرنا اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے لوگوں میں پرندوں کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔