ماحولیاتی تحفظ کے عالمی مظاہروں میں یوکرین جنگ کی مذمت

   

برلن : دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کے حق میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے نوجوان رضاکار یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں نے روس کے یوکرین پر حملے کو فوسل فیول کے استعمال کے خاتمے کے لیے ایک اور وجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپ روس کو کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس خریدنے کے لیے کروڑوں ڈالرز ادا کرتا ہے، جو کہ ماحولیات کے لیے انتہائی مضر ہے۔ کلائمٹ چینج کے خلاف ’فرائڈیز فار فیوچر‘ نامی تحریک نے آسٹریلیا سے ہندوستان اور امریکہ تک دنیا بھر میں نئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی بھر میں کم از کم تین سو مظاہرے کیے جائیں۔