ماحول دوست نئی الیکٹرک اسکوٹر متعارف،جولائی کے بعد ڈیلرس شپ اسٹورس کے آغاز کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : ملک کے حالات کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور اب جہاں دنیا بھر میں سوشیل ڈیسٹنسنگ ( سماجی فاصلہ ) کا دور چل رہا ہے ۔ اس دوران ایک کمپنی نے موجودہ تقاضہ پر نئی الیکٹرک اسکوٹر کو متعارف کیا ہے ۔ سماجی فاصلہ والی یہ پہلی اسکوٹر ہوگی جس کو ملک میں رائج کیا جارہا ہے ۔ Gemopai الیکٹرانکس نے گورین ای موبائل اور اوپائی الیکٹرانکس کے باہمی اشتراک سے الیکٹرک اسکوٹر Miso کو متعارف کیا ہے ۔ مکمل طور پر ماحول دوست اس اسکوٹر کو عام آدمی کی دستیابی کی قیمت پر ہندوستانی مارکٹ میں رائج کیا جائے گا ۔ جب کہ اس ماحول دوست الیکٹرک اسکوٹر پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس کو چلانے کے لیے کوئی لائسنس لازمی ہوگا ۔ 44 ہزار ایکس شوروم قیمت پر بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد 75 کیلو میٹر تک چلے گی اور صرف 2 گھنٹوں کے وقت میں 90 فیصد تک چارج ہوجائے گی ۔ اس میسو کو مکمل طور پر میڈ ان انڈیا کے طور پر رکھا جائے گا اور مقامی طور پر اس کی تیاری ہوگی اور ملک کے ہر کونے کونے میں اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس اسکوٹر میں سیلس اور بیاٹری کو اہمیت کے حامل رہیں گے اور ملک بھر میں امکان ہے کہ جولائی کے بعد سے ڈیلرس شپ اسٹورس کا آغاز ہوگا ۔ کمپنی نے میسو الیکٹراک اسکوٹر کو تین سال تک مفت سرویس دینے کے پیاکیج کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سنگل سیٹ موٹر بائیک ہوگی جس پر سیکل کی طرح کا کیارل ہوگا اور ایک بغیر کیارل والی تلنگانہ میں ان دو ماڈلس کو بھی دستیاب رکھا جائے گا ۔ کیارل والی موٹر سیکل 120 کیلو وزن تک سنبھال سکتے ہیں اور 25 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی اور اس الیکٹرک موٹر بائیک میں تمام سہولتوں کو رکھا گیا ہے ۔۔