ماحول دوست پراڈکٹس پر سینٹ پالس ڈگری اینڈ پی جی کالج پر ایونٹ کا انعقاد

   

حیدرآباد۔یکم جنوری( پریس نوٹ ) سینٹ پالس ڈگری اینڈ پی جی کالج ، حمایت نگر کے زیر اہتمام شعبہ کامرس کی جانب سے ’’ مائیل اسٹون 6۔ پریزنٹیشن آف ایکو فرینڈلی بزنس پلانس ‘‘ انعقاد عمل میں آیا۔ اس ایونٹ میں سینٹ پالس ڈگری کالج کے طلبہ نے اپنے بزنس پلانس کو پیش کیا۔ یہ پلانس ایکو فرینڈلی ( ماحول دوست ) پراڈکٹس کی تائید میں تھے۔ جناب اسلم ہیرانی ڈائرکٹر، ہائی ویژن انفراٹیک اینڈ ڈیولپرس ( انڈیا ) پرائیویٹ لمیٹیڈ کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا اور ایونٹ کے شرکاء کے مظاہرہ کو جج کیا۔ انہوں نے ماحول دوست رجحانات کی طلبہ کی جانب سے پیشکش پر تعریف کی۔ محمد سراج الدین سکریٹری و کرسپانڈنٹ سینٹ پالس ڈگری کالج ایونٹ کے مہمان اعزازی تھے۔ ہیاگریواچاری، پرنسپل سینٹ پالس ڈگری کالج بھی شریک تھے اور موہت ملک ، ادتیہ سنگھ، انکنا سہانی اور مجتبیٰ پر مشتمل گروپ ایونٹ کے وِنرس ہیں۔