ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری

   

سرسلہ میں ریتو بازارٍ کا وزیر بلدی و نسق کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

گمبھی راوپیٹ ۔ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہے۔دوکاندار اور گاہکوں کو چاہیے کہ وہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ترک کردیں۔۔ان پلاسٹک کی تھیلیوں کے بجائے ہم کپڑے سے تیار کردہ تھیلیوں کا استعمال کریں۔۔اس بات کی ہدایت ریاستی وزیر نظم و نسق وہ آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے دیں۔۔وہ یہاں سرسلہ مسقر پر پانچ کروڑ 14 لاکھ روپیہ لاگت سے شاندار پیمانے پر تیار کردہ ریتو بازار کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے۔کے ٹی آر نے کہا کہ منسپل کمشنر اور عوام منتخب وارڈ کونسلرز کو چاہیے کہ وہ پلاسٹک کے استعمال سے عوام کو روکنے کے لیے پہل کریں اس موقع پر کے ٹی آر نے ریتو بازار میں کاروبار کرنے والے بیوپاری وہ کاشتکاروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔۔کے ٹی آر نے اپنا خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی حکومت وہ اس کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے روبعمل لائے جانے والے فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت عوام بالخصوص کاشتکاروں کی فلاح بہبود کے پابند ہے حکومت کاشتکاروں کو زرعی سرگرمیوں کے انجام دہی کے لیے خاطر خواہ مواقع فراہم کر رہی ہے جس کی ایک بڑی مثال ریاست میں تعمیر کردہ آ بی پراجیکٹ ہے انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کے بعد سرسلہ میں ہی نہیں بلکہ ریاست کے کونے کونے میں پراجکٹ کے پانی کو پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کے بعد ریاست بھر ایک کروڑ 24 لاکھ اراضی سراب ہوگی۔آپ نے اس دورے کے موقع پر کے ٹی راما راؤ نے اس ریتو بازار کے افتتاح کے علاوہ علاقے میں چک ڈیم کا سنگ بنیاد اور راجو پارک کا افتتاح انجام دیا اس تقریب میں ضلع پریشد چیئرپرسن این ارونا ریڈی۔ ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر کے علاوہ ضلعی اعلی عہدیدار، پارٹی کے عوام کے منتخب نمائندے اور پارٹی قائدین موجود تھے ۔