ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کی کوشش

   

نظام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوروم کا افتتاح، ریڈکو چیرمین ایس اے علیم کا خطاب

نظام آباد :ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم نے آج ’’ گو الیکٹرک ‘‘ گاڑیوں کے شوروم کا افتتاح کیا ۔ گو الیکٹرک کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے پر اس کا تعاون کررہی ہے ۔ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم نے بتایا کہ ڈیزل ، پٹرول کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ کے باعث گاڑیاں چلانا مشکل ہوتا جارہا ہے اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئے سے آلودگی میں صحت پر اس کا اثر ہوتا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ ریڈ کو الیکٹرک سے چلنے والی گاڑیوں کو تیار کرنے کی کمپنیوں سے خواہش کی گئی تھی جس کی بناء پر کمپنیاں الیکٹر ک گاڑیوں کو تیار کررہی ہے یہ گاڑیاں بغیر پٹرول ، ڈیزل کے الیکٹرکس سے چلتی ہے جدید ٹکنالونی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ یہ گاڑیاں ایک روپیہ میں 9 کلو میٹر چلتی ہے ۔ مسٹر ایس اے علیم نے بتایا کہ گاڑیوں کی کمپنیوں کی جانب سے نہ صرف ٹو وہیلر بلکہ فو ر وہیلر اور آٹو بھی تیار کیا گیا ہے جس کا آج افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما رائو اس طرح کے گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دیتے ہوئے ان کی مدد کی جارہی ہے تلنگانہ میں گاڑیوں کو چارجنگ فراہم کرنے کیلئے پٹرول پمپ کی طرح گاڑیوں کے چارجنگ پمپس بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔ تجربہ کے طور پر حیدرآباد میں 70 پمپ قائم کئے گئے ہیں انہوں نے عوام سے خواہش کرتے ہوئے اس سے استفادہ کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی خواہش کی تاکہ ماحول صاف ستھرا و شفاف رہیں اور آلودگی کا خاتمہ ہوسکے ۔ اس تقریب میں ریڈ کو آفیسر کے علاوہ سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس ، سکریٹری الیکٹرسٹی و دیگر عہددیار بھی موجود تھے ۔ مسٹر ایس اے علیم نے آج اس کا افتتاح کیا اور جھنڈی دکھاکر گاڑیاں آگے بڑھائی گئی ۔