مادری زبان کو فراموش نہ کریںنوجوانوں کو ایم وینکیا نائیڈو کی نصیحت

   

حیدرآباد 11 جون (سیاست نیوز) سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ملک میں کرپشن بڑھ گیا ہے۔ سماج اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جبکہ ہر کوئی صحیح راستہ پر ہو۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے نوجوانوں کو اپنا اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ وینکیا نائیڈو نے وجئے واڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کتنا ہی بڑا مقام حاصل کریں مگر مادری زبان کو فراموش نہ کریں۔
زرعی شعبہ کو 20 لاکھ کروڑ روپئے قرض کا نشانہ، کشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد 11 جون (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی نے کہاکہ مرکز نے جاریہ مالیاتی سال کے دوران زرعی شعبہ کو 20 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض دینے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔