مادر رحم میں جنس کی شناخت پر کارروائی کاماریڈی میں دواخانہ مہربند

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی : مادر رحم میں جنس کی شناخت امتناع ہونے کے باوجود بھی کاماریڈی کے ایک دواخانہ میں جنس کی شناخت کرتے ہوئے ابارشن کرنے کی شکایتیں وصول ہونے پر سری رام نگر کالونی میں واقع ایک کوشالیہ ملٹی اسپشالیٹی ہاسپٹل میں جنس کی شناخت کی ۔ اطلاع پر ریاستی سطح کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر سوریہ سری رام ، ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر شری شا نے آج ہاسپٹل دھاوا کرتے ہوئے تحقیق کرنے پر شکایت درست ہونے پر ضلع کلکٹر کے احکامات پر مقامی تحصیلدار و دیگر عہدیداروں نے ہاسپٹل کو سیزکردیا ۔ ہاسپٹل غیر قانونی طورپر چلائے جانے کے علاوہ اسکیانگ سنٹر اور رجسٹریشن بھی نہیں تھا جس پر ان عہدیداروں نے پی سی اینڈ پی این ٹی سی قانون کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کیلئے شکایت کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مادر رحم میں جنس کی شناخت پر امتناع ہے لیکن یہاں پر غیر قانونی طور پر جنس کی شناخت کرنے کے علاوہ ابارشن بھی کئے جارہے تھے جس پر اسے سیز کردیا گیا ۔