مادناپیٹ میں نوجوان کا قتل ، پولیس مصروف تحقیقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /.25 نومبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ مادناپیٹ میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ 25 سالہ محمد غوث جو پیشہ سے مزدور تھا کرماگورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان دوکانات میں کام کرتا تھا اور رات کسی بھی دوکان کے سامنے گذار لیا کرتا تھا ۔ آج صبح جب ایک دوکاندار اپنی دوکان کھولنے کیلئے پہونچاتو اس نے دیکھا کہ ایک نوجوان خون سے لت پت حالت میں پڑا ہوا ہے ۔ جس نے فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس مادناپیٹ نے مقام پر پہونچکر حالات کا جائزہ لیا ۔اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ غوث کل رات سلیمان نامی ایک شخص کے ساتھ تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے ان دونوں میں جھگڑے کے بعد سلیمان نے غوث پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ تاہم غوث کے جسم پر چاقو کے متعدد وار پائے گئے ۔ جس سے ایک شخص کا حملہ اور اس میں ہلاکت کے پہلو پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔