حیدرآباد: پرانا شہر کی مادنا پیٹ ترکاری مارکٹ میں ٹماٹر 8روپئے کلو فروخت ہورہا ہے ۔حالیہ عرصہ میں مختلف سبزیوں کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواتھا۔ بنیس ‘ سیم اور گنوار کی پھلیوں کی قیمت اب بھی معمول سے زیادہ ہے لیکن ٹماٹر کی قیمت میں زبردست گراوٹ آئی ہے اور وہ 8روپئے کلو فروخت ہورہا ہے۔