حیدرآباد ۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں موجود ایک رشوت خور عہدیدار کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پولیس مادھاپور اور کانسٹیبل مادھاپور کو اے سی بی رنگاریڈی یونٹ نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 30 ہزار روپئے رشوت کی رقم کو ضبط کرلیا۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر رنجیت کمار اور کانسٹیبل وکرم کو اے سی بی نے ایک کارروائی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایک مقدمہ میں کارروائی نہ کرتے ہوئے معاملہ کی لوک عدالت میں یکسوئی کیلئے 50 ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی اور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور سب انسپکٹر رنجیت کمار اور کانسٹیبل وکرم کو نامپلی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ع