مادھاپور سے پراسرار لاپتہ شخص کی نعش برآمد

   

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) مادھاپور پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے جو 29 مئی سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ مادھاپور پولیس نے 24 سالہ وکاس وشواس کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے ۔ وکاس مادھاپور علاقہ میں رہتا تھا جو 29 مئی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی تھی اور پولیس کی جانب سے اس کی تلاش جاری تھی 29 مئی کو وکاس مارنگ واک کیلئے اپنے مکان سے نکلا تھا اور مشتبہ انداز میں لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع