مادھاپور میں خوفناک سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک، خاتون زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ ابھیشک آنند اس کی ساتھی لیزا چورسیا کے ہمراہ بلٹ موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار جس میں تین افراد سوار تھے ۔ جو نشہ کی حالت میں دھت تھے ۔ رنگ روڈ سے آئے اور ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ کے سبب ابھیشک آنند برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کی ساتھی لیزا چورسیا شدید زخمی ہوگئی ۔ ابھیشک اور لیزا دونوں سافٹ ویر ملازم بتائے گئے ہیں جو کنڈاپور کے علاقہ میں رہتے تھے ۔ پولیس نے کار میں سوار افراد کی نشاندہی مدھو اور اس کے ساتھیوں کی حیثیت سے کرلی ہے ۔ تاہم مدھو کے طرز عمل اور اس کے رویہ سے اس کے سیاسی اثر و رسوخ اور یہ اثر سیاسی خاندان سے تعلقات بنائے گئے ہیں ۔ تاہم پولیس مادھاپور نے ایسے کسی بھی اثر و رسوخ کی تصدیق نہیں کی ۔ بلکہ مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔