مادھاپور میں دُرگم چیرو تالاب پر تعمیر کردہ کیبل بریج کو آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

,

   

مادھاپور میں دُرگم چیرو پر تعمیر کردہ عصری کیبل بریج کو 19 ستمبر سے عوام کیلئے کھول دیا جارہا ہے ۔5.5 کیلومیٹر سڑک پر اس بریج کے ساتھ 1.8 کیلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ دُرگم چیرو کیبل بریج کے آغاز کے ساتھ ہی مسافرین روڈ نمبر 45 کے فلائی اوور سے گذرسکتے ہیں اور اس کیبل بریج اور مائنڈ اسپیس فلائی اوور کے ذریعہ میناکشی کراس روڈ پہونچ سکتے ہیں ۔کیبل بریج ایک مہینہ پہلے ہی مکمل ہوگیا تھا ۔ لیکن الیکٹریکل اور برقی قمقموں کے کاموں کے باعث افتتاح میں تاخیر ہوئی ۔ یہ بریج اپنی خوبصورتی وجہ سے شہریوں کیلئے پسندیدہ مقام بنتے جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک دن میں پانچ ہزار شہریوں نے بریج کو دیکھا ہے ۔ بریج پر سے موٹر گاڑیوں کی گذرنے کی رفتار فی گھنٹہ 30 کیلومیٹر رکھی گئی ہے ۔ اس بریج کی تعمیر کیلئے 52 کیبلس اور 13 بنیادیں قائم کی گئی ہیں ۔ اس بریج کی لمبائی 735.64 میٹر ہے ۔