مادھاپور میں سڑک حادثہ ، نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد ۔ مادھاپور کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ جو نشہ کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 26 سالہ وشوا تیجا جو نانک رام گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسٹار ہوٹل کے پب میں شراب نوشی کی اور واپس ہو رہاتھا کہ مٹل چارمینار کے قریب کار روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ کار الٹ جانے کے سبب شدید زخمی حالت میں وشوا تیجا فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس نے اس کے ساتھی اندر جیت ورما کو گرفتار کرلیا ۔ نشہ کی حالت میں ساتھی کو گاڑی چلانے کی ترغیب دینے جیسے کوششوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔