مادھاپور میں عصمت ریزی کے دو ملزمین بشمول کمسن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس نے لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے دو افراد بشمول ایک نابالغ کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ڈی بندھو داس جو پیشہ سے ہاؤز کیپنگ کا کام کرتا تھا، اڈیشہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ 10 ستمبر کو بندھو داس اور اس کے ساتھی نے جو نابالغ بتایا گیا ہے، ایک نابالغ لڑکی کو جو گھریلو ملازمہ بتائی گئی ایک کمرے میں منتقل کیا اور ایک کے بعد دیگر دونوں نے لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی نے اس واقعہ کی تفصیلات اپنی ماں کو بتائی۔ پولیس مادھاپور نے لڑکی کی ماں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور دونوں کو حراست میں لے لیا۔ لڑکی کی عمر 12 سال بتائی گئی۔